پاکستانی کھلاڑیوں کا سرفراز احمد کو خراجِ تحسین
Web Desk
16 March 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمدکو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اپنے پیغام میں سٹار بیٹربابر اعظم نے کہا، “سيفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔ آپ کی رہنمائی اور یقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کو دیے گئے یادگار لمحات کے لیے شکریہ۔ آپ کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔”
فخر زمان نے بھی ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، “ایک عظیم انسان، لیڈر اور کو ریٹائرمینٹ مبارک، بہترین کیریر پر آپ کو مبارک ہو، آپ کی خدمات کے لیے دل سے شکریہ۔”
شان مسعود نے سرفراز احمد کو شاندر کیریر پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا، “آپ کرکٹ کے لیے رول ماڈل ہیں، کھلاڑیوں پر اعتماد، جدوجہد اور یادگار لمحات کے لیے سابق کپتان کا شکریہ۔”
سابق فاسٹ بالر اور چیف سیلیکٹروہاب ریاض نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں سرفراز احمد کو کامیاب کیریر پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سابق کپتان اظہر علی نے کہا، “آپ کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ یاد رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آپ کا جذبہ، قیادت اور عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی سابق کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے کامیاب کیریر پر مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026