ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا کی چھٹی کا امکان
Web Desk
24 September 2026
پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد قیادت میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین گیمز کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی سنبھالنے والے بیٹر صاحب زادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن بھی صاحب زادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کے حامی بتائے جاتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اور کوچنگ اسٹاف نے 2028ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کھلاڑیوں اور نئی قیادت کا پول تیار کرنے کے طویل المدتی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9، 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ
24 September 2026
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
24 September 2026
پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
24 September 2026
ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج جاپان جائے گی
24 September 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش
23 September 2026
آئی سی سی رینکنگ: شوال ذوالفقار کی بڑی چھلانگ، پہلی بار ٹاپ 30 میں شامل
23 September 2026
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
22 September 2026
پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
21 September 2026