بھارت کےخلاف میچ پر حکومتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں،سلمان علی آغا
Web Desk
5 February 2026
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے کہا ہےکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نےکرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا بھارت کے ساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ایشیاکپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں،گزشتہ 6 ماہ سےاچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے
قومی کپتان نے کہاکہ سری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھےاخلاق والے ہیں۔ ، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔نیدر لینڈز کے خلاف میچ کی اچھی تیاری کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026