LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

دوسرا ون ڈے، سلمان آغاکا متنازع رن آؤٹ، بنگلہ دیشی کپتان پر تنقید

Web Desk

13 March 2026

دوسرے ون ڈے میں بنگلادیشی کپتان مہدی حسن نے  اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا۔

اسپنر مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے دفاعی انداز میں سیدھا شاٹ کھیلا، اس دوران گیند بولر کی جانب گئی اور اس کے پاؤں سے ٹکرائی ، اس اثنا میں سلمان علی آغا جو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے تھے،  کریز سے باہر آچکے تھے۔

سلمان نے کریز سے باہر رہتے ہوئے ہی گیند اٹھاکر مہدی حسن کو و اپس دینے کی کوشش کی ، تاہم  گیند مہدی حسن نے سلمان سے پہلے لپکی اور وکٹوں پر مار دی ، سلمان بدستور کریز سے باہر موجود تھے، تھرڈ امپائر سے رجو ع کیا گیا جنہوں نے سلمان آغا کو آؤٹ قرار دیا۔

پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار کیا جس پر بنگلا دیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیے لیکن محمد رضوان ، امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے اُنہیں سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔

سوشل میڈیا پر اس متنازع رن آؤٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بنگلادیشی کپتان پر تنقید کی گئی اور اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا۔