روس میں سخالین جزیرے کے آسمان پر دو سورج نمودار، شہری دنگ رہ گئے
Web Desk
25 January 2026
روس کے جزیرے سخالین میں شہری ایک غیر معمولی منظر دیکھ کر حیران رہ گئے جب آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہوئے۔ مقامی لوگوں نے دلفریب منظر کو کیمرے میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ حقیقت میں دو سورج نہیں بلکہ شدید سردی کی وجہ سے فضا میں بننے والے برف کے کرسٹلز کا عکس تھا، جس کی وجہ سے ایک سورج بیک وقت دو جگہ طلوع ہوتا نظر آیا۔
جزیرے سخالین میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور امکان ظاہر کیا گیا کہ رات کے دوران پارہ منفی 23 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے اس نایاب منظر کو ‘سن ڈوگ’ قرار دیا ہے، جو سرد موسم میں سورج کے روشنی کے پرکشش انعکاس کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026