پاکستانی کوہ پیماساجد سدپارہ نے نیپال میں دنیاکی 5ویں بلندترین چوٹی سرکرلی
Web Desk
3 May 2026
پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو کو اضافی آکسیجن کے بغیر سرکرلیا۔
ساجد سدپارہ 2 مئی کی صبح 5 بجے کامیابی سے 8ہزار 485میٹر بلندچوٹی پر پہنچے۔ان کے ساتھ ٹیم یوهانس لاؤ اور 7 شیرپا شامل تھے۔
ساجد سدپارہ دنیا کی 8ہزارمیٹرسے بلند تمام 14بلند چوٹیاں اضافی آکسیجن کےبغیر سر کرنے کے مشن پر ہیں، اور ماکالو کی کامیاب چڑھائی اس سلسلے میں ان کی 10ویں بڑی کامیابی ہے۔ وہ 4 اپریل کو نیپال پہنچے ۔
ساجد، لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں، جو 2021 میں کے ٹو کی سرمائی مہم کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے ۔
29سالہ ساجد اس سے قبل ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت اور دیگر بلند چوٹیوں کو بھی سر کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار
23 August 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا حیرت کا اظہار
23 August 2026
آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور51 رنز سےشکست
23 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026