LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک معاملات سفارتی طریقے سے حل ہونے لگتے ہیں توامریکا فوجی مہم جوئی شروع کردیتاہے، ایرانی وزیرخارجہ امریکی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظارہے، امیدہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا، مارک روبیو سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 2026؛ تاریخ کا سب سے بڑا پاکستانی وفد امریکہ پہنچ گیا پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد مسترد کردی اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 تا 10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ؛ مسافروں کے لیے نوٹم جاری سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون کی درخواست ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کا پیغام ہے: مریم نواز معرکہ حق میں پاکستان نے عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی، عطا اللہ تارڑ معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل، پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد روس میں پاکستانی سفارتخانے کی معرکہ حق کے متعلق خصوصی تقریب آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی آج منظوری دے گا

پاکستان کا عالمی سطح پر اعزاز: صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب

Web Desk

18 April 2026

پاکستان کے لیے کھیل کے میدان سے ایک اور بڑی اور فخر سے بھرپور خبر سامنے آئی ہے، جہاں عالمی سطح پر نیزہ بازی (Tent Pegging) کے فروغ میں پاکستان کا کردار مزید مستحکم ہو گیا ہے۔ معروف گھڑ سوار اور کھیلوں کی نمایاں شخصیت صاحبزادہ سلطان محمد علی نے انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن (ITPF) کے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی نے یہ کامیابی حال ہی میں ہونے والے آئی ٹی پی ایف کے انتخابات میں حاصل کی، جہاں انہوں نے بھاری اکثریت اور بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹ کر عالمی سطح پر اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔ یہ عہدہ سنبھالنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان میں نیزہ بازی کے روایتی کھیل کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ سلطان پہلے ہی ایشین ٹینٹ پیگنگ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی عالمی فیڈریشن میں شمولیت سے پاکستان کو اس کھیل کے بین الاقوامی ڈھانچے میں اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن اس وقت 48 ممالک پر مشتمل ہے، جو اس کھیل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔