جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 سیریز جیت لی
Web Desk
24 July 2026
جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کو ڈی ایل ایس (DLS) میتھڈ کے تحت 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے راویل فرحان 32، شہر بانو 30، اقصیٰ حبیب 23 اور کومل خان 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ تاہم، جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا، جس کے بعد میچ کا حتمی نتیجہ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سامنے آیا اور مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز ٹرافی اپنے نام کر لی۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026