LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر8میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

Web Desk

26 February 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر8مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز  نے  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ 50 اور جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نجیدی نے 3 جب کہ ربادا  اور کوربن بوش نےدودووکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا نے 177 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔

گروپ ون  میں سے  سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر ہے۔