LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا

مسافر دورانِ پرواز طیارے کی کھڑکی سے باہر نکل گیا

Web Desk

11 July 2026

یونان سے جرمنی جانے والے یورپی ایئر لائن ‘رائن ایئر’ (Ryanair) کے ایک طیارے میں فضا میں سنسنی خیز حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دورانِ پرواز ایک مسافر کھڑکی ٹوٹنے کے باعث فضا میں تقریباً باہر نکل گیا۔ یونانی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے ایک انجن سے الگ ہونے والا ٹکڑا کھڑکی سے ٹکرا گیا، جس سے کھڑکی فضا میں اپنی جگہ سے الگ ہو گئی۔ طیارے میں شدید بو پھیل گئی، دباؤ (Decompression) کم ہو گیا اور آکسیجن ماسک نیچے آ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، سربیا سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح مسافر کا سر اور کندھے فضا میں کھڑکی سے باہر نکل گئے تھے، تاہم خوش قسمتی سے سیٹ بیلٹ بندھی ہونے اور قریبی مسافروں کی جانب سے فوری طور پر اندر کھینچے جانے کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ طیارے نے فوری طور پر یونانی شہر تھیسالونیکی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ متاثرہ مسافر کو رگڑ لگنے کے باعث معمولی زخم آئے ہیں اور اسے احتیاطاً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔ ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔