بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے بم کی افواہ پھیلا کر خود کو گرفتار کروا لیا
Web Desk
21 February 2026
ماسکو/اوفا: روس کے شہر اوفا (Ufa) میں ایک 20 سالہ نوجوان نے بے روزگاری اور بھوک سے تنگ آکر جیل کی کوٹھڑی کو اپنا مسکن بنانے کے لیے بم کی جھوٹی افواہ پھیلا کر خود کو گرفتار کروا لیا۔ ہائی اسکول گریجویٹ اور سابق فوجی نوجوان نوکری کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس حد تک مجبور ہو گیا کہ اس نے پیٹ بھرنے اور چھت حاصل کرنے کے لیے قید خانے کا انتخاب کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، نوجوان نے پہلے ایک ہوٹل میں بم کی دھمکی دے کر خود کو کمرے میں بند کیا، لیکن عملے نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔ اپنی دوسری کوشش میں وہ اوفا ایئرپورٹ پہنچا اور ٹرمینل کے عین وسط میں بیگ اٹھا کر چیخنا شروع کر دیا کہ اس کے پاس بم ہے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا، تاہم تلاشی کے دوران بیگ سے کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
دورانِ تفتیش نوجوان نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا تاکہ اسے رہنے کو جگہ اور کھانے کو روٹی مل سکے۔ نفسیاتی معائنے میں اسے مکمل تندرست قرار دیا گیا، جس کے بعد عدالت نے اس کی “خواہش” پوری کرتے ہوئے اسے 3 سال اور 2 ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ’ساؤتھ انڈین شادی‘، اے آئی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا
6 August 2026
برطانیہ: 97 سالہ خاتون نے وِنگ واکنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
6 August 2026
شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی تحفے میں دینے کا اعلان
6 August 2026
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
18 سال کے نوجوان کا بڑا اعزاز، دنیا کا کم عمر ترین پروفیسر بن گیا
5 August 2026
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026