LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

ٹیسٹ کے دوران مشین گن بے قابو، فوجی اہلکار کو ہیلی کاپٹر بنا دیا

Web Desk

14 July 2026

سوشل میڈیا پر روسی فوجیوں کی تربیتی مشق کے دوران ایک ہولناک اور خطرناک واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک روسی فوجی ہیلی کاپٹر پر نصب کی جانے والی چار بیرل والی طاقتور روٹری مشین گن ‘وائی اے کے بی- 12.7’ (YakB-12.7) پر سے کنٹرول کھو دیتا ہے۔ سوویت دور کے جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی-24 (Mi-24) کے اگلے حصے پر نصب کیا جانے والا یہ ہتھیار ایک گاڑی پر بنے فکسڈ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرون شکن نظام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی گن کو چلایا گیا، اس کے شدید جھٹکے (Recoil) اور ٹارک کی وجہ سے مشین گن اسٹینڈ سمیت بے قابو ہو کر دائروں میں گھومنے لگی جس سے آپریٹر ہوا میں اچھل کر دور جا گرا، جبکہ گولیوں کی بارش کے دوران وہاں موجود دیگر فوجیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اگرچہ تاحال اس واقعے کے مقام اور تاریخ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی روسی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے، تاہم بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔