صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی
Web Desk
28 July 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک نئے صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے روسی مسلح افواج کی مجموعی نفری میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت روسی فوج میں 25 ہزار نئے فوجی اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
جاری کردہ صدارتی فرمان کے مطابق، اس اضافے کے بعد روسی مسلح افواج کی مجموعی نفری بڑھ کر 24 لاکھ 26 ہزار 130 ہو جائے گی، جس میں سے باقاعدہ فعال فوجی اہلکاروں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار پر پہنچ جائے گی۔ فرمان میں فوج کی کل نفری میں مجموعی طور پر 27 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں 25 ہزار فوجی اہلکار جبکہ باقی دیگر معاون اور انتظامی عملے پر مشتمل ہیں۔
کریملن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ صدارتی فرمان یکم اگست سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ فرمان کے تحت روسی وزارتِ دفاع کے مرکزی دفتر کے عملے کی زیادہ سے زیادہ حد 13 ہزار 400 مقرر کی گئی ہے (جس میں سیکیورٹی گارڈز اور دیگر نچلا عملہ شامل نہیں)۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارتِ دفاع کے مرکزی دفتر میں 4 ہزار 930 سویلین سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں
28 July 2026
استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار
28 July 2026
سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا
28 July 2026
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
28 July 2026
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
28 July 2026
صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا
28 July 2026
نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش
28 July 2026
گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن
28 July 2026