LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا اسرائیلیوں کی آباد کاری، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے تیز کردیئے اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا

Web Desk

28 July 2026

اسرائیلی افواج نے مشرقی یروشلم میں واقع اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA/انروا) کے دفتر پر حملہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ اور دست بموں کا آزادانہ استعمال کیا اور انروا کے عملے کے کئی ارکان کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپوں، گرفتاریوں اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ نابلس، جنین اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 120 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے بھی متعدد فلسطینی دیہات پر پرتشدد حملے کیے اور وہاں موجود مساجد کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی۔

ان بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بے گناہ فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی اسرائیلی آباد کاروں اور قابض افواج کے ان جارحانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔