LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا اسرائیلیوں کی آباد کاری، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے تیز کردیئے اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج

Web Desk

28 July 2026

ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے امریکا کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی کوشش کی تو اسے خطے میں جاری جاری تنازع میں کشیدگی بڑھانے کا شدید اقدام تصور کیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس ہیڈ کوارٹرز سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فوج یا اس کے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی دھمکی یا جارحانہ کارروائی کو کسی صورت بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی قسم کی بحری ناکہ بندی، علاقائی مداخلت یا جارحیت کے خلاف مؤثر اور مناسب عسکری ردعمل دینے کا مکمل حق رکھتی ہیں اور ہر قسم کی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔