شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Web Desk
28 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان و چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورۂ چین کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے تمام فیصلے اور معاہدوں پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر فریقین نے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے پاکستان کو چین کا “آہنی بھائی” قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چین، پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
17 August 2026
آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی
17 August 2026
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
17 August 2026
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026