LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ایران آبنائے ہرمز پر غیر ضروری مطالبات کر رہا ہے، امریکی حکام ایران میں رجیم تبدیلی کی کوششیں ناکام، رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں ناکام

استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار

Web Desk

28 July 2026

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 6 (بھمبر) سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار اور سابق وزیر علی شان سونی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی بھمبر کے مطابق علی شان سونی پر پولنگ اسٹیشن کو آگ لگانے اور عملے سے بیلٹ بکس چھیننے کا سنگین الزام ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے پولنگ اسٹیشن سے اٹھائے گئے تمام بیلٹ بکس اور دیگر انتخابی سامان کو ضبط کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر علی شان سونی سمیت مجموعی طور پر 24 افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔