LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا اسرائیلیوں کی آباد کاری، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے تیز کردیئے اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش

Web Desk

28 July 2026

نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے خونریز حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے اچانک گاؤں پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد مکانات کو بھی آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، مرد اور 8 کمسن بچے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔