سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا
Web Desk
28 July 2026
عراقی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملے کے بعد عراقی وزیراعظم نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون حملہ عراق کے اندر موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے کیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد دفترِ عراقی وزیراعظم سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومتِ عراق کسی بھی گروہ یا ملیشیا کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ عراقی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ حملوں اور خطے کا امن خراب کرنے کے لیے استعمال کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی سیکیورٹی اور تحقیقاتی ادارے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں
28 July 2026
استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار
28 July 2026
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
28 July 2026
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
28 July 2026
صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا
28 July 2026
نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش
28 July 2026
گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن
28 July 2026
صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی
28 July 2026