LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

Web Desk

28 July 2026

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عمومی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل ہو گیا ہے۔ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا اور پولنگ کا پورا عمل پرامن ماحول میں انجام پایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے عوام کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں کہیں بے ضابطگی کی کوشش کی گئی، وہاں فوری ایکشن لیا گیا؛ بالخصوص سماہنی کے علاقے میں پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والے عناصر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے انتخابات کو امن و امان کے ساتھ مکمل کروانے پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دوران امن و امان کی بحالی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار نہایت مثالی اور قابلِ تحسین رہا۔