گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن
Web Desk
28 July 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں آٹھویں اسٹیٹ ڈوما (روسی پارلیمنٹ) کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برس روس کے لیے انتہائی مشکل، ذمہ دارانہ اور تاریخ ساز ثابت ہوئے ہیں، جن کے دوران ملک نے اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم اور فیصلہ کن اقدامات کیے۔
صدر پوتن نے قانون سازوں کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات اور بیرونی چیلنجز کے باوجود پارلیمنٹ نے پیشہ ورانہ انداز میں ایسے قوانین منظور کیے جن سے ملکی دفاع، معیشت اور سماجی شعبے کو استحکام ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس آج بھی اپنی آزادی، سلامتی اور انصاف کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، جبکہ یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن میں شریک تمام اہلکاروں کو پوری قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں اور شدید بیرونی دباؤ کے باوجود روسی معیشت نے نہ صرف اپنا استحکام برقرار رکھا ہے بلکہ حکومت نے دفاعی ضروریات کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور خاندانی نظام کی معاونت کو بھی ترجیح دی ہے۔ صدر پوتن نے ستمبر میں ہونے والے نویں اسٹیٹ ڈوما کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے براہِ راست رابطہ مضبوط کریں تاکہ ان کے مسائل کو قانون سازی کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارکان نے قوم کے حقیقی نمائندے ہونے کا ثبوت دیا ہے اور روسی عوام ان پر فخر کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ
29 July 2026
پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026
ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
29 July 2026