LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا اسرائیلیوں کی آباد کاری، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے تیز کردیئے اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسرائیلیوں کی آباد کاری، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے تیز کردیئے

Web Desk

28 July 2026

اسرائیلیوں کی غیر قانونی آباد کاری کو فروغ دینے کے لیے اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے مغرب میں فلسطینیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر انہیں مسمار کر دیا، جبکہ بیت حنینا قصبے میں بغیر اجازت نامے تعمیرات کا بہانہ بنا کر متعدد عمارتوں کو ڈھاہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ نابلس میں فلسطینیوں کی معیشت کا اہم ذریعہ سمجھے جانے والے زیتون کے سرسبز کھیتوں اور باغات کو بھی بے دردی سے تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اماراتی وزارتِ خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے اور تشدد کو روکنے کے لیے عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے۔