لاہور ہائیکورٹ کا کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد
Web Desk
12 January 2026
لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
سماعت جسٹس ملک اویس خالد نے کی، جہاں درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ پتنگ بازی شہریوں کی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے اور اس کی اجازت دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے عبوری حکم دینے کے بجائے درخواست گزار کو کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کو فریق بنانے کی ہدایت کی، جس کے بعد ایسوسی ایشن کو کیس میں شامل کر لیا گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مکمل تیاری کے ساتھ دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026