LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ

رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

Web Desk

12 September 2026

پاکستان کی جانب سے برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی نے انگلش بولرز کا بے باکی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں 9 شاندار چھکے جڑ دیے، جس کی بدولت وہ اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں یہ حیران کن کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ 9 چھکے لگانے کا واحد عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے پاس تھا، جنہوں نے 2008ء میں نیپیئر کے میدان پر انگلینڈ ہی کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 9 چھکے لگائے تھے۔ رضا اللہ کی اس شاندار بیٹنگ نے نہ صرف پاکستان کی دوسری اننگز کو استحکام بخشا بلکہ عالمی کرکٹ میں ان کی دھماکے دار آمد کا اعلان بھی کر دیا ہے۔