قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ: راشد لطیف کا بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
Web Desk
9 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے قومی ٹیم کے انگلینڈ کے موجودہ دورے کے دوران کپتان بابر اعظم کو برطانوی میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایسی حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے جس سے بابر اعظم کا انگلش میڈیا سے کم سے کم سامنا ہو، کیونکہ برطانوی میڈیا اکثر مہمان ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کو غیر ضروری تنازعات میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔
سابق کپتان نے تجویز پیش کی کہ بابر اعظم کی جگہ شان مسعود کو میڈیا کے سامنے زیادہ بھیجا جائے کیونکہ وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث وہاں کے میڈیا اور ماحول کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں۔ راشد لطیف کے مطابق شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی برطانوی میڈیا سے گفتگو کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے جہاں پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026