راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت ٹھکرانے کا انکشاف
Web Desk
20 April 2026
افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بھارت اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی جانب سے شہریت (Citizenship) اور ان کی قومی ٹیموں کی طرف سے کھیلنے کی پیشکشیں ہوئیں، جنہیں انہوں نے اپنے ملک کی محبت میں ٹھکرا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق راشد خان نے بتایا کہ 2023ء میں ایک اہم شخصیت نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ افغانستان چھوڑ کر بھارت میں مستقل سکونت اختیار کر لیں، تاہم راشد خان نے دوٹوک جواب دیا کہ وہ صرف اور صرف افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی پیشکشیں انہیں پہلے بھی ملتی رہی ہیں لیکن ان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ اگر وہ افغانستان کے لیے نہیں کھیلیں گے تو کسی اور ملک کے لیے بھی میدان میں نہیں اتریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
21 April 2026
پی سی بی کی سری لنکا کے شاناکا پرپی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی
20 April 2026
پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو 11رنزسے ہرادیا
19 April 2026
پی ایس ایل، شاہین آفریدی صفرپرآؤٹ ہونے پر برہم، بیٹ توڑدیا
18 April 2026
پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
18 April 2026
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
18 April 2026
پاکستان کا عالمی سطح پر اعزاز: صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب
18 April 2026
پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں
17 April 2026