LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم، کارکنوں نے چندہ دینا شروع کر دیا ہماری تحریک نے سیاست کا رخ موڑ دیا ہے: حافظ نعیم الرحمان کاروباری آسانی کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں: وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت ایران سے ممکنہ جنگ کا خدشہ، امریکا نے خلیجی ممالک میں دفاعی نظام بڑھا دیا بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

آسمان پر 6 سیاروں کا بہترین نظارہ کرنا پسند کریں گے؟

Web Desk

21 January 2026

سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے۔ فروری میں 6 سیارے رات کے آسمان پر کچھ دنوں کے لیے ایک ساتھ نظر آئیں گے، جسے علم نجوم میں پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔

اس دوران آپ عطارد، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھ سکیں گے، جبکہ نظام شمسی کا ایک سیارہ مریخ اس انوکھی پریڈ میں شامل نہیں ہوگا۔ شمالی نصف کرے میں فروری کے آخری ہفتے میں یہ پریڈ بہترین طور پر دیکھی جا سکتی ہے، تاہم زیادہ تر سیارے سورج غروب ہونے کے فوری بعد نظر آئیں گے، لہٰذا ٹیلی اسکوپ کا استعمال مفید ہوگا۔

  • عطارد اور زہرہ ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور غروب ہوتے سورج کے قریب چند منٹوں کے لیے نظر آئیں گے۔

  • مشتری اور یورینس کو تلاش کرنا آسان ہوگا کیونکہ وہ دیر تک آسمان پر رہیں گے۔

  • زحل اور نیپچون بھی ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

یہ پلانیٹ پریڈ دنیا بھر میں دیکھی جا سکتی ہے، اور آن لائن سروسز کے ذریعے اس کے تاریخ اور وقت کا علم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2026 میں مجموعی طور پر 3 پلانیٹ پریڈز کا مشاہدہ ممکن ہوگا: فروری میں 6 سیارے، اپریل میں 5 سیارے، اور اگست میں پھر 6 سیارے۔