رحیم یار خان: بچے کے سینے سے دوسرا بچہ نکال لیا گیا
Web Desk
14 January 2026
رحیم یار خان: شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور معجزاتی سرجری انجام دیتے ہوئے پانچ سالہ بچے کے سینے سے نامکمل تشکیل پانے والا بچہ نکال لیا۔
تھوراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود کے مطابق متاثرہ بچے ریحان کے سینے میں موجود یہ نامکمل بچہ دل کے انتہائی قریب مرکزی شریان کے پاس موجود تھا، جو ایک غیر معمولی اور خطرناک طبی کیفیت ہے۔ میڈیکل سائنس میں اس بیماری کو “Fetus in Fetu” کہا جاتا ہے، جو ہر پانچ لاکھ پیدائشوں میں سے ایک میں سامنے آتی ہے۔
ڈاکٹر سلطان محمود نے ماہر طبی ٹیم کے ہمراہ یہ نازک آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ بچہ مسلسل کھانسی کی شکایت پر پلمونالوجی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے دوران یہ حیران کن انکشاف ہوا۔
متاثرہ بچے کی والدہ کے مطابق سرجری کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ اب صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026