نایاب مچھلی 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت
Web Desk
6 January 2026
ٹوکیو کی مشہور ٹویوسو فش مارکیٹ میں سالانہ ٹیونا نیلامی کے دوران ایک جاپانی سوشی ریستوران چین نے ریکارڈ قیمت ادا کرتے ہوئے 243 کلوگرام وزنی نیلا فن ٹیونا 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔
یہ قیمتی ٹیونا کیومورا کارپوریشن کے صدر کیوشی کیمورا نے خریدی، جنہیں جاپان میں “ٹیونا کنگ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کیمورا کا کہنا تھا کہ وہ اندازہ کر رہے تھے کہ نیلامی کی قیمت 300 سے 400 ملین ین کے درمیان رہے گی، تاہم بولی توقعات سے بڑھتے ہوئے 500 ملین ین سے بھی تجاوز کر گئی۔
کیوشی کیمورا نے اس موقع پر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی حالیہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے عزم پر قائم ہے، اسی طرح ان کا ادارہ سوشی زانمائی بھی پوری لگن سے کام جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق امید ہے کہ یہ بولی عوام اور مارکیٹ کے لیے خوشی اور اعتماد کا باعث بنے گی۔
خریداری کے بعد یہ ٹیونا مچھلی سوشی زانمائی کے مرکزی ریسٹورنٹ منتقل کی گئی، جہاں اسے کاٹ کر کمپنی کے مختلف ریستورانوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ کیمورا نے واضح کیا کہ صارفین کو اس خصوصی ٹیونا سے تیار کردہ ڈشز معمول کی قیمت پر ہی فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے زیادہ بولی کا ریکارڈ اسی کمپنی کے پاس تھا، جب 2019 میں 333.6 ملین ین میں ٹیونا خریدی گئی تھی۔ اس سال کی نیلامی نے نہ صرف نیا مالی ریکارڈ قائم کیا بلکہ جاپان کی فوڈ انڈسٹری اور معاشی بحالی سے وابستہ امیدوں کو بھی ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026