LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

کبوتر ایک لاکھ کی سونے کی چین چونچ میں دبا کر اڑ گیا

Web Desk

9 February 2026


دیگانہ، راجستھان: بھارت کے شہر دیگانہ کی بلین مارکیٹ میں ایک غیر معمولی واردات دیکھنے کو ملی، جب ایک کبوتر نے زیورات کی دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی زنجیر اپنی چونچ میں دباکر اُڑا لی۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دکان کے کاریگر سونے کے زیورات تیار کرنے میں مصروف تھے۔ اچانک ایک کبوتر دکان میں داخل ہوا اور میز پر رکھی زنجیر چونچ میں پکڑ کر اُڑ گیا، جس سے دکان دار اور بازار میں موجود افراد خوفزدہ اور حیران رہ گئے۔

کبوتر دکان سے اُڑ کر قریبی چھت پر بیٹھ گیا، جہاں لوگوں نے اسے مسلسل دیکھ کر زنجیر واپس حاصل کرنے کی کوششیں کیں۔ کافی جدوجہد کے بعد کبوتر نیچے زمین پر زنجیر گرا گیا، جسے تاجروں نے بحفاظت اٹھا لیا۔

بلین مارکیٹ کے تاجروں نے کہا کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سکیورٹی پہلے ہی ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی کبوتر نے سونے کی چین اُڑا لی۔ یہ انوکھا واقعہ پورے بازار میں موضوعِ گفتگو بن گیا اور ہر کوئی اس غیر معمولی چوری پر حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔