LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

رجب بٹ پر عدالت پیشی کے دوران وکلا کا تشدد، مقدمہ درج

Web Desk

30 December 2025

عدالت میں پیشی کے دوران رجب علی بٹ پر وکلا کے تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔ تھانہ سٹی کورٹ میں رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کی مدعیت میں حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 29 دسمبر کو میاں علی اشفاق اپنے موکل رجب علی بٹ کے ہمراہ ایک مقدمے کی پیشی کے لیے سٹی کورٹ آئے تھے، جہاں ایڈووکیٹ ریاض سولنگی، فتح چانڈیو اور دیگر وکلا نے رجب بٹ پر حملہ کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تشدد کے نتیجے میں رجب بٹ کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ دیگر وکلا کو بھی ہراساں کیا گیا۔ حملہ آوروں نے رجب بٹ سے ان کا بیگ بھی چھین لیا، جو بعد ازاں ریاض سولنگی نے واپس کر دیا، تاہم بیگ میں موجود تین لاکھ روپے غائب تھے۔

مقدمے کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران رجب بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔