LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے 9500 پنجابی فوجیوں کو جنگی شہداء کا درجہ مل گیا

Web Desk

27 July 2026

پہلی جنگِ عظیم میں برطانوی افواج کے لیے خدمات انجام دینے والے تقریباً 9 ہزار 500 پنجابی فوجیوں کو ایک صدی بعد باضابطہ طور پر جنگی شہداء کی سرکاری فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ سپاہی جنگ کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ نوآبادیاتی دور کی پالیسیوں اور غفلت کی وجہ سے ان فوجیوں کا اصل ریکارڈ لاہور عجائب گھر کے تہہ خانے میں لکھی ہوئی دستی دستاویزات میں دب کر رہ گیا تھا اور ان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ حال ہی میں تاریخی ریکارڈ کی ازسرِنو جانچ اور تحقیق کے بعد مسلمان، سکھ اور ہندو فوجیوں پر مشتمل اس گروپ کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔ ماہرین و تاریخ دانوں کے مطابق یہ تاریخی فیصلہ ان گمنام سپاہیوں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے جو عالمی جنگوں میں برصغیر کے تاریخی کردار کو نمایاں کرتا ہے۔