20 ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائیاں، سزائیں جاری
Web Desk
16 July 2026
پنجاب پولیس میں احتساب، جزا و سزا کا عمل انتہائی تیزی سے جاری ہے، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عبدالکریم کی زیرِ صدارت منعقدہ خصوصی “اردل رومز” کے دوران فرائض میں غفلت اور بدعنوانی پر 20 ڈی ایس پیز (DSPs) کے خلاف سخت محکمانہ سزاؤں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، 9 جولائی کو منعقدہ اردل روم میں 3 ڈی ایس پیز کو بڑی (میجر) سزائیں دی گئیں، جن میں سنگین نوعیت کے الزامات ثابت ہونے پر ایک ڈی ایس پی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ دوسرے ڈی ایس پی کو تنزلی کا نشانہ بناتے ہوئے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر بھیج دیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ہونے والے مختلف اردل رومز کی سماعتوں میں بھی کڑے احتساب کے تحت 2 ڈی ایس پیز کو ملازمت سے برخاست، ایک کو عہدے سے ڈاؤن گریڈ، جبکہ 2 کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 17 ڈی ایس پیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی پر مختلف نوعیت کی تادیبی اور محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور عوامی خدمت میں کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026