پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
Web Desk
19 August 2026
زلزلہ ہو، سیلاب یا پھر جنگ، کسی بھی ناگہانی آفت اور بحران کی گھڑی میں سب سے پہلی اور سب سے بڑی ضرورت انسانیت کے مددگار ہاتھ کی ہوتی ہے۔ یہی ہاتھ ‘ہیومینیٹرین ورکرز’ (امدادی کارکن) کی صورت میں دنیا بھر میں آفت زدگان اور متاثرین تک پہنچتے ہیں۔ انسانی امداد کا بنیادی مقصد رنگ، نسل، مذہب یا کسی بھی تفریق کے بغیر ضرورت مند اور بے بس انسانوں تک بروقت مدد اور راحت پہنچانا ہے۔
19 اگست 2003ء کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر ایک ہولناک بم حملہ ہوا تھا جس میں 22 امدادی کارکن اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔ اس دردناک سانحے اور انسانیت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں ہر سال 19 اگست کو “عالمی ہیومینیٹرین ڈے” (World Humanitarian Day) منایا جاتا ہے۔
عصرِ حاضر کے چیلنجز اور امدادی کارکنوں کا کردار آج کی دنیا کو جنگوں، مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں، اجرت و بے گھر ہونے اور خوراک کے شدید بحران جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسے خطرناک اور کٹھن حالات میں امدادی کارکن نہ صرف متاثرین تک خوراک، صاف پانی اور طبی سہولیات پہنچاتے ہیں، بلکہ ان کی ٹوٹتی ہوئی سانسوں کو امید اور زندگی کا احساس بھی دیتے ہیں۔
بحران خواہ کوئی بھی ہو، انسانی جان کا تحفظ اور اس کی مدد پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ جنگی اور متاثرہ علاقوں میں اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر کام کرنے والے ہیومینیٹرین ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ دنیا بھر کے دور دراز اور آفت زدہ علاقوں میں بلا تفریق و بغیر کسی رکاوٹ کے امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔
انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے یہ کارکن دنیا کے لیے امید اور ہمدردی کی علامت ہیں، اور موجودہ عالمی حالات میں ان کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم اور قابلِ قدر ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
7 October 2026
افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
7 October 2026
کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا
7 October 2026
کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن
7 October 2026
امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین
7 October 2026
قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
7 October 2026