روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
Web Desk
19 August 2026
یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیف میں شدید روسی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے مقام پر تباہ شدہ عمارتیں، جلی ہوئی گاڑیاں اور لاشیں بکھری نظر آئیں، جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق، اس حملے میں 10 رہائشی مکانات، ایک کیفے، پوسٹ آفس، 5 دکانیں اور 15 کے قریب گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اس کارروائی میں دو بینڈ رول کروز میزائل (Bandroll Cruise Missiles) استعمال کیے۔
یوکرین کے صدر وولودیومیر زیلنسکی نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے جان بوجھ کر ایک ایسے مصروف چوراہے کو نشانہ بنایا جہاں پوسٹ آفس، کیفے، دکانیں اور قریبی رہائشی عمارتیں موجود تھیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یوکرین روس کے اس دردناک حملے کا بھرپور اور موثر جواب دے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
19 August 2026
خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے
19 August 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی
19 August 2026