سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
Web Desk
19 August 2026
ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریجنل اور بین الاقوامی سیکیورٹی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سعودی کابینہ نے کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے باقاعدہ انسٹی ٹیوشنل اور آپریشنل ہونے کے اقدام کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
سعودی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق، یہ بحری اتحاد اجتماعی میری ٹائم سیکیورٹی، آزادانہ جہاز رانی (Freedom of Navigation) اور اہم عالمی آبی گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مزید برآں، یہ اتحاد بین الاقوامی تجارت کی باہم روانگی اور عالمی سپلائی چین کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔
اجلاس کے دوران سعودی کابینہ نے خلیجی اور بین الاقوامی سمندری حدود میں تجارتی بحری جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں پر بار بار ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی تجارت اور خطے کے امن و امان کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026