خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے
Web Desk
19 August 2026
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایران کے ساتھ تمام قسم کے تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات کو تاحکمِ ثانی فوری طور پر معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ انتہائی فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ عسکری کشیدگی اور امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اس فیصلے سے قبل اماراتی وزارتِ دفاع کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ایران کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ بیان کے مطابق ایک میزائل اماراتی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا حدود سے باہر گرا۔ اماراتی وزارتِ دفاع نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنی سرزمین کی حفاظت اور کسی بھی قسم کے بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار اور فعال ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
19 August 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی
19 August 2026