وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
Web Desk
19 August 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں شہید میجر احسان کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرِ داخلہ نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بچوں کو دلاسہ دیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے، جذبے اور صبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ میجر احسان نے شمالی وزیرستان میں خوارج (دہشت گردوں) کا انتہائی بہادری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شجاع اور بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
19 August 2026
خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے
19 August 2026