LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار ایران کا جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی جاری رکھنے کا اعلان فرانس کا 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے عمران خان کی صحت سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے: اعظم تارڑ پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت سعودی آرامکو کا ایشیائی ممالک کو تیل فراہم کرنے کا نیا منصوبہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا اسلام آباد معاہدے پر عمل کرے: قالیباف ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی: ترجمان پاسداران انقلاب جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا

حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا

Web Desk

18 August 2026

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست تک ایک دن کے لیے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید گرانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔