LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان

انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

Web Desk

19 August 2026

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت (جنوبی) میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تھانہ بغدادی میں درج قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جیل حکام کی جانب سے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں فاضل عدالت نے ملزمہ پر باقاعدہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے الزامات پڑھ کر سنائے۔

ملزمہ انمول عرف پنکی نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے ٹرائل کا سامنا کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ (پراسیکیوشن) کے گواہان کو 3 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کر کے طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے مقدمے کے حتمی چالان میں امداواً قتل کی دفعات خارج کر کے قتل بالسبب (Culpable Homicide Not Amounting to Murder) کی دفعات شامل کی تھیں، جبکہ پراسیکیوشن نے مزید شواہد جمع ہونے تک مقدمے کے التوا کی سفارش بھی کی تھی۔