پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل روک دیا گیا
Web Desk
30 December 2025
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل روک دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق قائم کیے گئے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی سطح پر جاری تمام تیاریوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اس فیصلے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کے بعد نئی حکمتِ عملی کا اعلان کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026
ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
31 July 2026
مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف
31 July 2026
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان
31 July 2026