پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے جمع کرادی
Web Desk
13 January 2026
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر مشاورت ہوئی۔ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی شامل تھے۔
پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے باضابطہ نامزدگی جمع کرادی ہے، جس میں محمود خان اچکزئی کا نام شامل ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائے گا اور اب تک صرف ایک ہی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا اپیکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر ہی سب کچھ طے کرتے ہیں اور جب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائے گا تو سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری ہوجائے گی۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026