اڈیالہ جیل کے باہر ڈرامائی صورتحال؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو داہگل ناکہ پر روک لیا گیا
Web Desk
30 April 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ، علی محمد خان اور سینیٹر ہمایوں مہمند کو داہگل ناکہ پر روک لیا۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے موکل سے ملاقات کے لیے عدالتی احکامات کے ہمراہ جیل جا رہے تھے۔ اس موقع پر علی محمد خان اور پولیس افسران کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، جہاں علی محمد خان نے سوال اٹھایا کہ “آپ ہمیں کس قانون کے تحت روک رہے ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون ہم بناتے ہیں اور آپ آئین کے بجائے غیر قانونی آرڈرز کی پاسداری کر رہے ہیں۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے بھی پولیس کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف تھا کہ پولیس مسلسل عدالتی احکامات کی توہین کر رہی ہے اور وکیل کو اپنے موکل سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر کچھ کھلایا جا رہا ہے جس سے کلاٹنگ ہوئی، بینائی بھی متاثر؛ علیمہ خان
20 May 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع
20 May 2026
منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
20 May 2026
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ
20 May 2026
اداروں کو دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، جھوٹی تہمت سے انسان پریشان ہو جاتا ہے: سابق وزیرِ اعظم
20 May 2026
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ‘ڈرگ کوئین انمول پنکی’ کیس کی گونج
20 May 2026
چینی وفد کا احترام اپنی جگہ مگر عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہٹائی جائے،محمود خان اچکزئی
20 May 2026
آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل 170 ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا،وزیر پیٹرولیم
20 May 2026