LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا

علیمہ خان کا حکومت پر سنگین الزامات، بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی اور احتجاجی کال کا اعلان

Web Desk

9 January 2026

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور عدالتی نظام پر شدید تنقید کی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ پرسوں ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ آج جج صاحب خود چھٹی پر چلے گئے۔ ان کے مطابق انہوں نے پیر تک مہلت مانگی تھی مگر ان کی بات نہیں سنی گئی۔ آج عدالت میں پیش ہونے کے باوجود سماعت ملتوی کر دی گئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ منگل کے روز وہ اڈیالہ جیل جائیں گے، جہاں بانی پی ٹی آئی قیدِ تنہائی میں ہیں اور ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں اور ہمارے پاس کوئی ایسا فورم نہیں جہاں جا کر اپنا مقدمہ رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا کیس اس لیے نہیں لگایا جا رہا تاکہ ان کی ضمانت نہ ہو سکے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے اور ہم پورا پاکستان بند کریں گے، ملک کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قیدِ تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز ہیں اور حکومت اس بات سے خوفزدہ ہے کہ عوام اپنے حقوق کا مطالبہ نہ کر لے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس، فوج اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں گے اور منگل کے روز قرآنِ حکیم کا ختم کرائیں گے، اللہ سے دعا کریں گے کیونکہ اللہ کے پلان کے آگے کوئی پلان نہیں چلتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ 26 نومبر کو ہم پرامن تھے مگر ہم پر گولیاں چلائی گئیں۔ اگر حکومت دہشت گردی کرے گی تو اس کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی۔ عوام احتجاج کرے گی، انہیں نہ چھیڑا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی جبکہ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں، اسی لیے وہاں راستے بند کیے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت سمجھدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ منگل کو کم از کم دس ہزار لوگ اڈیالہ جیل آئیں۔ آخر میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں سوشل میڈیا کنٹرول کرتی ہوں، مگر یہ نہیں دیکھتے کہ عوام کیا چاہتی ہے۔