تشویش کی بات یہ ہے کہ پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلٹ ہے ہی نہیں، وزیراعلیٰ کے پی
Web Desk
30 January 2026
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آنکھ کا آپریشن پمز اسپتال میں ہوا لیکن اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بات اڈیالہ جیل سے پمز تک پہنچ گئی لیکن فیملی اور وکلاء کو نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ پمز میں ریٹینا اسپیشلسٹ موجود نہیں ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں ان کا معائنہ ہوا ہوگا، لیکن اس کی معلومات فیملی اور وکلاء کو نہیں دی گئیں۔ پانچ دن تک حکومت اس بات کی نفی کرتی رہی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ کل بھی اڈیالہ کے باہر موجود تھے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم صرف رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا، ہم سپریم کورٹ کے باہر ہی موجود رہیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026