پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
20 November 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری سے مالدیپ کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات سمیت بندرگاہوں، ماہی گیری اور بحری تربیت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ سمندری تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں اور سمندری رابطوں میں بہتری سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا، جبکہ انہوں نے آگاہ کیا کہ ایک پاکستانی وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ بھی کرے گا۔ مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ مالدیپ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026