LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی پاکستان کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا؛ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، آبنائے ہرمز میں شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز چین: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 21 ہلاک، 61 زخمی چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر ہیکر گروپ حندلہ نے سائبر آپریشن کیا، ایرانی میڈیا ایرانی حملوں کا بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون تباہ، اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان جاری پاکستان میں اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 43 فیصد سے زائد بڑھ گیا

انٹارکٹیکا میں خون کے رنگ کی آبشار، سائنسدانوں نے وجہ بتادی

Web Desk

24 February 2026

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی انٹارکٹیکا کے برفانی علاقے میں واقع ٹیلر گلیشیئر سے پھوٹنے والی روشن سرخ رنگت کی آبشار، جسے بلڈ فالز کہا جاتا ہے۔ طویل عرصے سے سائنسدانوں کے لیے ایک پراسرار قدرتی مظہر بنی ہوئی تھی۔ یہ مقام زمین کی سرد ترین اور خشک ترین جگہوں میں شمار ہونے والے خطے میں واقع ہے۔

تحقیقی ادارے نیشنل جیوگرافک سے وابستہ محقق ایرن سی پِٹ اور ان کی ٹیم نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ آبشار کا خون جیسا سرخ رنگ کسی حیاتیاتی مادے کی وجہ سے نہیں بلکہ برف کے نیچے موجود انتہائی نمکین اور لوہے سے بھرپور پانی کے باعث پیدا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب یہ لوہے سے بھرپور پانی گلیشیئر کے اندرونی حصے سے نکل کر سطح پر آتا ہے۔ تو آکسیجن کے ساتھ تعامل کے نتیجے میں آئرن آکسائیڈ (زنگ) میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہی کیمیائی عمل پانی کو سرخ زنگ آلود رنگ دیتا ہے اور اسے خون جیسی ظاہری شکل بخشتا ہے۔

تحقیق کے دوران کیے گئے پیمائش کے عمل سے معلوم ہوا کہ جیسے جیسے پانی آبشار کے دہانے کے قریب پہنچتا ہے۔ اس میں لوہے کی مقدار میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کے درجہ حرارت اور نمکیات کی سطح اس پیچیدہ نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ٹیلر گلیشیئر کو دنیا کے سرد ترین گلیشیئرز میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر یہاں پانی مسلسل بہاؤ میں رہتا ہے۔ برف، نمک، لوہا اور حرارت کا یہ پیچیدہ امتزاج ایک ایسا متحرک نظام تشکیل دیتا ہے۔ جو بظاہر مردہ برفانی صحرا میں بھی قدرت کی فعالیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ فالز نہ صرف ایک دلکش قدرتی منظر پیش کرتا ہے۔ بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ انتہائی سخت اور ناموافق ماحول میں بھی کیمیائی اور طبعی عمل کس قدر پیچیدہ اور سرگرم ہو سکتے ہیں