LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ ای میل کے ذریعے مذاق میں طلاق دینا مہنگا پڑ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا مؤقف مسترد کر دیا روسی صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت ہے: وزارت اطلاعات فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی لانگ مارچ سے خیبرپختونخوا کے عوام مشکلات کا شکار ہیں: کیپٹن (ر) صفدر شنگھائی میں 15 اکتوبر کو سندھ حکومت کی سرمایہ کاری کانفرنس ہوگی: شرجیل میمن

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5,336 پوائنٹس کی زبردست تیزی، سرمایہ کاروں نے 482 ارب روپے کما لیے

Web Desk

8 August 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں سرمایہ کاروں کے زبردست اعتماد کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں نے ایک ہی ہفتے میں 482 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔

ہفتہ وار کاروباری رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 3.03 فیصد کی نمو کے ساتھ 5 ہزار 336 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا۔ اس تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 1,81,430 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,82,007 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1,77,043 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 482 ارب روپے کے اضافے کے بعد 20 ہزار 238 ارب روپے کی مجموعی سطح پر پہنچ گئی۔ اگرچہ مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم 9.9 فیصد کی کمی کے ساتھ 74 کروڑ 93 لاکھ شیئرز رہا، تاہم اوسط یومیہ تجارتی مالیت 7 فیصد اضافے کے ساتھ 12 کروڑ 19 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی، جو مارکیٹ میں بڑے سرمایہ کاروں کے مثبت تحرک کی عکاسی کرتی ہے۔