بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
Web Desk
25 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں پُروقار انداز میں اختتام پذیر ہو گئیں، جس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے شہر کا آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔
اختتامی تقریب اور آتش بازی کے مظاہرے میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اور دیگر اعلیٰ ضلعی افسران نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ملکی و غیر ملکی سکھ یاتریوں کی خوشیاں دیدنی تھیں۔ رواں سال جنم دن کی تقریبات میں تقریباً 25 سے 30 ہزار سکھ یاتریوں نے شرکت کی، جن کی سہولت کے لیے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر یاتریوں کو بہترین سکیورٹی، رہائش اور سفری سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مہمانوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت فرائض سرانجام دیے۔
سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات اور پُرتپاک استقبال پر حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں بھرپور عزت اور مذہبی عقیدت کے اظہار کے لیے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔
بابا گورو نانک کے جنم دن کی ان تقریبات نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بین المذاہب احترام کا پیغام اجاگر کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کے امن پسند اور مہمان نواز تشخص کو نمایاں کیا۔ تقریبات بابا گورو نانک دیو جی کے پیغامِ امن، محبت اور انسانیت کے فروغ کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026
اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید
25 November 2026
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026
آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی
25 November 2026
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی
25 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026