متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت
Web Desk
25 November 2026
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حوثی گروہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کا یہ اقدام مملکت کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
اماراتی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ بیان میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھا کہ ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک بلند عمارت پر حوثی حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026
آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی
25 November 2026
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
25 November 2026
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
25 November 2026
متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی
25 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026
ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی
25 November 2026
سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ
25 November 2026